ابنا: اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحاني نے تہران ميں عمان کے سلطان قابوس بن سعيد سے ملاقات ميں علاقائي تعاون کے ميدان ميں عمان کي پوزيشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران دوست اور برادرملک عمان کے ساتھ مختلف اقتصادي اور تجارتي ميدانوں ميں اپنے تعلقات کو زيادہ سے زيادہ مستحکم بنانا چاہتا ہے ۔صدرحسن روحاني نے کہا کہ علاقے ميں امن و استحکام کي بحالي کے لئے تہران اور مسقط کا تعاون موثر اور اہميت کا حامل ہے اور اسلامي جمہوريہ ايران کي کوشش ہے کہ وہ اپني يہ پاليسي علاقے کے ديگرملکوں کے ساتھ بھي جاري رکھے ۔عمان کے فرمانروا سلطان قابوس بن سعيد نے بھي اس ملاقات ميں تہران اور مسقط کے درميان تجارتي اور اقتصادي تعاون کو فروغ دئے جانے کي ضرورت پرزور ديا ۔ سلطان قابوس نے کہا کہ عمان شمال جنوب تجارتي کوريڈور کو سرگرام بنانے کے لئے جو اسلامي جمہوريہ ايران، ترکمنستان، ازبکستان اور افغانستان کے تعاون سے جاري ہے، تيار ہے ۔واضح رہے کہ عمان کے فرمانروا سلطان قابوس اپنے تين روزہ سرکاري دورے پر اتوار کو تہران پہنچے جہاں سعدآباد کمپليکس ميں صدر ڈاکٹر روحاني نے ان کا سرکاري طور پر والہانہ اور پرتپاک استقبال کيا ۔ عمان کے سلطان قابوس نے اس ملاقات ميں ايران کے صدر کي جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کئے جانے پر شکريہ ادا کيا ۔ مذاکرات کے دوران مختلف اقتصادي اور تجارتي سمجھوتوں منجملہ عمان کے لئے ايران کي گيس کي سپلائي کے معاہدے پر بھي اتفاق ہوا۔












.....
/169